English   /   Kannada   /   Nawayathi

وسیم رضوی کے سر پر انعام رکھنے والے وکیل کے خلاف ایف ائی آر

share with us

:16مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کا سر کاٹنے والے کو مبینہ طور پر 11 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان وکیل امیرالحسن نے کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد امیرالحسن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دراصل وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کر قرآن سے ایسی 26 آیتوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے جو ان کے مطابق ’دہشت گردی اور جہاد‘ کو فروغ دینے والے ہیں۔ اس مطالبہ کو ضلع بار ایسو سی ایشن کے سابق سربراہ امیرالحسن زیدی نے مسلم طبقہ کے مذہبی اعتقاد کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دیا۔ ساتھ ہی امیرالحسن نے 13 مارچ کو سول لائن علاقے کے آئی ایم اے ہال میں منعقد ایک تقریب میں رضوی کا سر قلم کر کے لانے والے کو 11 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان بھی کر ڈالا۔ ان کی اس تقریر کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے، اور اس کے پیش نظر ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

امیرالحسن کے قابل اعتراض بیان پر نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 505(2) اور 506 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ معاملہ سب انسپکٹر کپل کمار کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ مراد آباد کے اے ایس پی امت کمار آنند نے کہا کہ جانچ کے دوران ملے ثبوتوں کی بنیاد پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پولس کو ابھی امیرالحسن کا بیان درج کرنا ہے۔ ساتھ ہی ان کی تقریر کی سی ڈی بھی فورنسک سائنس لیباریٹری میں جانچ کے لیے بھیجی جائے گی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ وسیم رضوی کے ذریعہ مفاد عامہ عرضی سپریم کورٹ میں داخل کیے جانے کے بعد سے ہی اتر پردیش ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے کئی لیڈروں نے بھی وسیم رضوی کی اس حرکت کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا