English   /   Kannada   /   Nawayathi

تاج محل میں بم کی جھوٹی خبر دینے والا پولس گرفت میں

share with us

:04 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)دنیا کے سات عجوبوں میں شامل ’تاج محل‘ میں بم ہونے کی خبر موصول ہوئی، جس کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور پولیس نے فوراً جانچ شروع کر دی۔ بعد میں یہ خبر افواہ ثابت ہوئی کیونکہ فون کرنے والا پولیس کی گرفت میں آ گیا ہے۔ پولیس نامعلوم شخص نے فون پر تاج محل میں دھماکہ خیز مادہ رکھنے کی اطلاع دی تھی جسے اب حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران نوجوان نے بتایا کہ وہ ملازمت نہ ملنے سے پریشان تھا۔ جب پولیس کو تاج محل میں بم رکھے ہونے کی خبر ملی تو فوری طور پر اندر موجود سیاحوں کو باہر نکال دیا گیا تھا، لیکن اب تاج محل کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا