English   /   Kannada   /   Nawayathi

انگلیوں پر نچانا,بھیگی بلی بننا,کھسیانی بلی کھمبا نوچے : بی جے پی کے لئے راہل نے کیوں استعمال کئے یہ تین محاورے!

share with us
rahul gandhi

:04 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسان حامیوں کے یہاں انکم ٹیکس محکمہ اور ای ڈی کے چھاپوں پر محاوروں کے ذریعہ مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ان چھاپوں کے ذریعہ بے قصور لوگوں کو پریشان کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے’’کچھ محاورے: انگلیوں پر نچانا- مرکزی حکومت آئی ٹی ڈپارٹمنٹ، ای ڈی، سی بی آئی کے ساتھ یہ کرتی ہے۔ بھیگی بلی بننا- مرکزی حکومت کے سامنے میڈیا دوست۔ کھسیانی بلی کھمبا نوچے- جیسے مرکزی حکومت کسان حامیوں کے یہاں چھاپہ ماری کراتی ہے۔‘‘

مذکورہ تین محاوروں کے ذریعہ مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے راہل گاندھی نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ نہ صرف آئی ٹی ڈپارٹمنٹ، ای ڈی اور سی بی آئی حکومت کے اشارے پر ناچ رہی ہے، بلکہ میڈیا دوست مرکزی حکومت کے سامنے ڈرے ڈرے سے رہتے ہیں، اور جب کوئی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو چھاپہ ماری جیسی کارروائی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت کو زرعی قوانین کے تعلق سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کسانوں کے حق میں آواز بھی بلند کر رہے ہیں۔ گزشتہ 2 مارچ کو راہل گاندھی نے مرکزی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جو ملک کو اَن (اناج) دیتا رہا ہے، اب وہ کسان حق لے کر رہے گا، زراعت مخالف، ملک مخالف قانون واپس لو۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا