English   /   Kannada   /   Nawayathi

تفتیشی ایجنسیوں کے دفاتر میں سی سی ٹی وی کی تنصیب میں ٹال مٹول پر سپریم کورٹ شدید برہم

share with us

:03 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سی بی آئی، این آئی اے اور این سی بی جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے دفاتر  میں سی سی ٹی وی کی تنصیب  کے معاملے میں مرکزی حکومت کی تساہلی اور ٹال مٹول پر منگل کو سپریم کورٹ نے سخت برہمی کااظہار کیا ہے۔ ۲؍ دسمبر ۲۰۲۰ء کوجسٹس آر ایف نریمن کی بنچ نے حراستی ٹارچر پر نظر رکھنے کیلئے ملک کے تمام  پولیس اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کی ہدایت دی تھی ۔اس کے ساتھ ہی کورٹ نے سی بی آئی، این آئی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو، ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس اورسیریس فراڈ انویسٹی گیشن آفس میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیاتھا۔
  منگل کو حکم کی تعمیل کی رپورٹ پر شنوائی ہونی تھی مگر اس سے قبل ہی مرکزی حکومت نے کورٹ سے شنوائی ملتوی کرنے کیلئے درخواست داخل کردی اور ایک سرکیولر جاری کردیا ۔ 
 اس پر عدالت  برہم ہو گئی ۔  برہمی کا اظہار اور مودی سرکار کی سرزنش کرتے ہوئے جسٹس نریمن نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کو متنبہ کیا کہ ’’ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ آپ اس معاملے میں   قدم پیچھے ہٹارہے ہیں۔‘‘ کورٹ نے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آرٹیکل ۲۱؍ کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، آپ کے مکتوب میں  دیئے گئے عذر کو ہم قبول نہیں کرسکتے۔‘‘  عدالت کی برہمی کو دیکھتے ہوئے تشار مہتا کو بھی  معافی تلافی پر آنا پڑا ۔ انہوں نے معافی مانگتے ےہوئے مرکز کی اپیل واپس لے لی ۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے مرکزی حکومت کو ۳؍ ہفتوں کے اندر اندر حلف نامہ داخل کرکے یہ بتانے کی ہدایت دی کہ مختلف دفاتر میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی ہے۔ ساتھ ہی کورٹ نے یہ بھی جواب مانگا ہے کہ سی سی ٹی وی کی تنصیب کے حکم پر عمل درآمد میں کتنا وقت لگےگا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا