English   /   Kannada   /   Nawayathi

عائشہ کے شوہر کو تین دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا

share with us

:03 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)گجرات کے شہر احمدآباد میں میں رہنے والی عائشہ نے شوہر اور سسرال کے ظلم و ستم سے پریشان ہو کر 25 فروری کو سابرمتی ندی میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ عائشہ نے خود کشی کرنے سے پہلے ایک ویڈیو بنا کر اپنے شوہر کو بھیجی تھی جو آج شوشل میڈیا میں خوب وائرل ہور رہی ہے۔گجرات پولس نے 1مارچ کی دیر رات عائشہ کے شوہر عارف خان کو راجستھان کے پالی سے گرفتار کرلیا ہے اور کل عارف کو احمدآباد لایا گیا تھا ۔ آج عارف خان کو احمدآباد کی میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔اس معاملے میں انصاف دینے میں تیزی سے کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ کورٹ نے عارف خان کو تین دن تک ریمانڈ پر رکھنے کر حکم سنایا ہے۔
اس تعلق سے عائشہ کا مقدمہ لڑنے والے وکیل ظفر خان پٹھان نے کہا کہ عارف خان کو راجستھان سے گرفتار کر کل احمدآباد لایا گیا اور آج کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ہم نے کورٹ میں عارف کو 5 دن تک تحویل پر رکھنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن کورٹ نے 3 دن تک کی تحویل منظور کرلی ہے۔عارف کو موبائل فون گم شدہ بتایا جارہا ہے جسے تلاش کرنے کی بھی کاروائی کی جارہی ہے۔
وہیں عائشہ کے والد لیاقت علی مکرانی کا کہنا ہے کہ ہمیں انصارف چاہیے میری عائشہ کو انصاف چاہیے اور عارف کو ہم سخت سے سخت سزا پوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ گرفتار ہونے کے باوجود بھی عارف کا گھمنڈ کم نہیں ہوا ہے، اسی غرور کی وجہ سے میری بیٹی نے خود کشی کرلی، لیکن اس کو کوئی فرق نہیں پڑا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا