:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

سری نگر:24 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ضمانت اب ایک قانون نہیں بلکہ ایک استثنا بن کے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو بغیر کسی ثبوت کے ہی مجرم گردانا جاتا ہے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کی ضمانتی عرضی مسترد ہونے کے رد عمل میں کیا۔
موصوفہ نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'دہلی عدالت کا دیشا روی کے کیس کے سلسلے میں کل کا فیصلہ کہ محض الزمات عائد ہونے سے کسی کا مجرم ہونا طے نہیں ہوتا ہے، اسپیشل کورٹ کے وحید پرہ کی ضمانتی عرضی مسترد کرنے کے فیصلے عین برعکس ہے'۔ بتا دیں کہ ایک اسپیشل عدالت نے منگل کے روز وحید پرہ کی ضمانتی عرضی مسترد کر دی۔
وحید الرحمان پرہ کو 25 نومبر کو این آئی اے نے ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد گرفتار کیا تھا۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے وحید الرحمان پرہ پر این آئی اے نے ملی ٹنٹ تنظیم حزب المجاہدین سے روابط رکھنے کا الزام عائد کیا ہے اور انہیں امپھالہ جیل جموں میں مقید رکھا گیا ہے۔
وحید الرحمان کو 9 جنوری کو این آئی اے کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم انہیں جیل سے باہر قدم رکھنے سے قبل ہی جموں و کشمیر پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا۔ وحید الرحمان پرہ نے جیل میں مقید رہنے کے باوجود ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب پلوامہ اول سے جیت درج کی۔ انہوں نے اس سے قبل کسی بھی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ نہیں لیا تھا۔ یہ ان کا بحیثیت امیدوار پہلا الیکشن بھی تھا اور پہلی جیت بھی تھی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |