English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحافی راجدیپ سردیسائی توہین عدالت معاملہ میں سپریم کورٹ کو کیوں دینی پڑی وضاحت

share with us

:17 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی کو اس وقت راحت ملی جب سپریم کورٹ کے ذرائع نے منگل کی دیر رات واضح کیا کہ سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی کے خلاف خود نوٹس لیکر عدالت کی توہین کا کوئی معاملہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے ذرائع نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کی ویب سائٹ پر مسٹر سردیسائی کے خلاف خود سے نوٹس لئے جانے کا معاملہ لاپرواہی سے اپلوڈ ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسے درست کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس سے عدالت کی کارکردگی پرسوال کھڑے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ منگل کی دیر شام عدالت کی ویب سائٹ پر مسٹر سردیسائی کے خلاف سے خود سے نوٹس کا معاملہ درج فہرست کیا گیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد اس سے متعلق وضاحت جاری کرکے بتایا گیا کہ یہ غلطی سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا