English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب جلد ہی ٹنکی بھرنے کے لئے جیب کرنی ہوگی خالی ! ، پٹرول ڈیزل کی قیمتیں نئی اونچائیوں پر ،مسلسل ساتویں روز بڑھی قیمتیں

share with us

:15 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)سرکاری تیل کمپنیوں نے پیر کو بھی مسلسل ساتویں دن ملک بھر کے مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام میں اضافہ کیا ۔ نئی قیمتیں آج صبح چھ بجے سے لاگو ہوچکی ہیں ۔ ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ ہونے والی تبدیلی میں آج مختلف بڑے شہروں میں ڈیزل 23۔26 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 28 ۔ 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا 

راجدھانی دہلی میں پیر کو اضافہ کے بعد ایک لیٹر پٹرول 88 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگیا جبکہ اتوار کو یہ 88 روپے 73 پیسے فی لیٹر تھا ۔ اسی طرح ڈیزل بھی 29 پیسے مہنگا ہوکر 79 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگیا ۔

ممبئی میں پیر کو پٹرول کے دام میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ یہاں پٹرول 85 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگیا ۔ گزشتہ دن کے مقابلہ میں یہاں ڈیزل کا دام 30 پیسے بڑھ کر 86 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگیا ۔

کولکاتہ میں پٹرول پمپ پر آج پٹرول 24 پیسے مہنگا ہوکر 90 روپے 25 پیسے فی لیٹر مل رہا ہے ۔ یہاں آج ڈیزل کا دام 82 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہے ۔ اس میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ 

چنئی کی بات کریں تو یہاں کے لوگوں کو گزشتہ دن کے مقابلہ میں آج 23 پیسے زیادہ مہنگا ملے گا ۔ یہ 91 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کا دام 28 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 84 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا