English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضمانت ملنے کے بعد منور فاروقی ہوئے رہا

share with us

:07 فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مدھیہ پردیش کے اندور کی سینٹرل جیل میں 35 دنوں کے زیادہ وقت سے عدالتی تحویل میں قید ’اسٹینڈ اپ کامیڈین‘ منور فاروقی کو سپریم کی جانب سے ضمانت دئے جانے کا حکم نامہ جاری کرنے کے بعد کل دیر شام جیل رےرہا کر دیا۔ نیوز 18 کے مطابق کامیڈین فاروقی بہت خاموشی سے جیل نکلے۔ واضح رہےپہلے خبریں یہ تھیں کہ وہ شائد جلدی جیل سے باہر نہ آ پائیں۔

 منور فاروقی نے رہائی کے بعد ’این ڈی ٹی وی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نظام عدل اور قانون پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا ’’ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لئے آواز اٹھائی، میں ابھی اس موضوع پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔‘‘ خیال رہے کہ فاروقی پر ہندو دیوتاؤں اور مرکزی وزیر داخلہ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے کرنے کا الزام ہے۔

سرکاری وکیل ویمل کمار مشر نے بتایا کہ گجرات کے باشندے 23 برس کو منور فاروقی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے، معروف ہستیوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزامات کے تحت یہاں کی توکوگنج تھانہ پولیس نے یکم جنوری کو 56 دکان واقع ایک ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا تھا۔ یہاں کامیڈی شو کرنے پہنچے منور اسی وقت سے سینٹرل جیل میں عدالتی تحویل میں قید تھے۔ منور کی ضمانت پانچ فروری کو سپریم کورٹ نے منظور کر لی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منوری فاروقی کو ان الزامات کے تحت جیل بھیجا گیا جنھیں انہوں نے انجام ہی نہیں دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا