:اور ہر طرح کے
چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ...

اترپردیش:19 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) اترپردیش پولیس نے گورکھپور میں قانون کے ایک 24 سالہ طالب علم کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ایک جارحانہ پوسٹ اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ارون یادو نامی طالب علم پر دفعہ 153-A (مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینا) اور دفعہ 469 (کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے جعل سازی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس نے ان کے خلاف انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یہ گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے جب ویڈیو میں مودی اور آدتیہ ناتھ کے چہروں کی مبینہ ترمیم شدہ تصویر شامل کرنے کے بعد یادو نے اسے فیس بک پر اپلوڈ کیا تھا۔ اسے گورکھپور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور اتوار کو اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
گرفتاری کے بعد گورکھپور یونی ورسٹی نے بھی یادو کو معطل کردیا ہے۔
یونی ورسٹی کے ایک عہدیدار نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’’یونیورسٹی نے ارون یادو کے کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی نے ارون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور اس کے موبائل پر فون کیا لیکن وہ بند پایا گیا۔‘‘
پولیس نے بتایا کہ یادو کو چوری چوڑا کے علاقے میں اس کے گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |