:اور ہر طرح کے
جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ... ساحلی اضلاع ایلو الرٹ پر ... بھٹکل کے سن سائن اسپورٹس سینٹر کی جانب سے طالبات ک ... لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ...
:اور ہر طرح کے
جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی مجلسِ شوریٰ کا ہ ... بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ... ساحلی اضلاع ایلو الرٹ پر ... بھٹکل کے سن سائن اسپورٹس سینٹر کی جانب سے طالبات ک ... لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ...
’جیو‘ کا نمبر دوسری ٹیلی کام کمپنیوں میں پورٹ کرائے جانے کی تحقیق پر مبنی ایک رپورٹ ’اے بی پی نیوز‘ نے شائع کی ہے۔ اس میں صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ کسانوں کے ذریعہ ’جیو‘ کے بائیکاٹ کا اثر زمینی سطح پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ کام دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی سطح پر بھلے ہی نہیں ہو رہا، لیکن بیشتر افراد ’جیو‘ سے ائیرٹیل یا ووڈا-آئیڈیا پر ہی اپنا نمبر پورٹ کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہی معلوم پڑتی ہے کہ ’جیو‘ کے بعد ائیرٹیل اور ووڈا-آئیڈیا ہی اچھے آفر دے رہی ہیں اور ان کی سروس بھی اچھی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دہلی کے ٹیکری بارڈر پر جس چھتری کے نیچے موبائل نمبر پورٹ کرنے کا کام چل رہا ہے، وہ چھتری ووڈافون-آئیڈیا یعنی ’وی آئی‘ کا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس چھتری کے اوپر جو بینر ٹنگا ہوا ہے، اس پر ائیرٹیل کا لوگو بنا ہوا ہے اور بینر پر لکھا ہوا ہے ’’کسان تحریک کو کامیاب بناتے ہوئے جیو کے نمبر کا بائیکاٹ کر اپنا نمبر پورٹ کروائیں۔‘‘ اس سے ظاہری طور پر یہ ضرور لگتا ہے کہ ائیرٹیل اور ووڈا-آئیڈیا کسان تحریک سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور ’جیو‘ کے صارفین کو اپنی طرف کھینچنا چاہتے ہیں، لیکن زمینی حقیقت یہ بھی ہے کہ کسان مظاہرین نے ’جیو‘ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سبھی سے اپیل کی تھی کہ اپنا نمبر دوسری کمپنیوں میں پورٹ کرائیں، اور اس کے لیے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں نے ٹیکری بارڈر پر سہولت مہیا کر دی۔ گویا کہ کسانوں کو بھی آسانی ہوگئی اور ’جیو‘ کے حریفوں کو بھی فائدہ حاصل ہو گیا۔
اے بی پی کی رپورٹ کے مطابق اس کے نامہ نگار نے جب نمبر پورٹ کر رہے شخص سے بات چیت کی تو اس نے بتایا کہ وہ ڈسٹریبیوٹر ہے اور اس کے پاس تینوں ہی کنکشن موجود ہیں، لیکن لوگ کسان تحریک کے سبب جیو کے نمبر سے پورٹ کروانا چاہ رہے ہیں اور وہ ان کی مدد کر رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹیکری بارڈر پر کئی لوگ قطار لگا کر اپنا ’جیو‘ کا نمبر دوسری کمپنی میں پورٹ کروانے کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔ جب کچھ لوگوں سے بات کی گئی تو انھوں نے کہا کہ وہ کسان تحریک کی حمایت کر رہے ہیں اور اس کو کامیاب بنانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ جس طرح سے حکومت نے تین قوانین بنائے ہیں، اور اس کا سیدھا فائدہ صنعت کار گھرانوں کو ملے گا، اسی کی مخالفت یہ کسان بھائی کر رہے ہیں اور اسی کی مخالفت میں اپنا نمبر ’جیو‘ سے ائیر ٹیل یا ووڈا-آئیڈیا میں پورٹ کروا رہے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |