:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

دموہ:یکم دسمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگوجے سنگھ نے ’لو جہاد‘ کے سلسلے میں کہا ہے کہ اگر اس سے بے روزگاری، پسماندگی اور غریبی ختم ہوجائے تو ہمیں کوئی دقت نہیں۔ دگوجے سنگھ نے ایک نجی پروگرام میں بھوپال سے پنا جاتے وقت کل رات دموہ میں بی جے پی حکومت پر اہم مسئلوں سے توجہ بھٹکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آج جو مسئلے ہیں، حکومت ان پر کیوں توجہ نہیں دے رہی ہے۔
دگوجے سنگھ نے کورونا ویکسن کے مدھیہ پردیش میں لوگوں پر ہونے والے ٹیسٹ پر کہا کہ اس میں پروٹوکول پر عمل ہونا چاہیے۔ حکومت کو جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ اگر کوئی برا اثر ہوا تو ذمہ داری کس کی ہوگی
کسان تحریک پر انہوں نے کہا کہ کسان اپنی بنیادی سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی کو اس پر بات چیت کرنی تھی۔ اس قانون سے بڑے لوگوں اور ملٹی نیشنل سطح کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، اس لئے کسان تحریک کر رہے ہیں۔ اگر قانون لانے سے پہلے ہی حکومت کسانوں سے بات کر لیتی، تو یہ نوبت ہی نہیں آتی۔
دگوجے سنگھ نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں کہا کہ الیکشن کے نتائج کانگریس کی امید کے مطابق نہیں رہے۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مستقبل میں ہونے والے علاقائی بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو موقع دیا جائے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |