English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنی جان خود بچائیں ، وزیر اعظم مور کے ساتھ مصروف

share with us

نئی دہلی:14ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) کورونا وارئس کے بڑھتے معاملات پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو ’’آتما نربھر‘‘ بننے کے لیے کہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو اپنی زندگی خود بچانی چاہیے کیوں کہ وزیر اعظم ’’مور کے ساتھ مصروف‘‘ ہیں۔

گاندھی نے کوویڈ بحران سے نمٹنے پر حکومت کی تنقید کی ہے اور اس صورت حال سے نمٹنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں گاندھی نے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے معاملات اس ہفتے 50 لاکھ کو عبور کر جائیں گے اور فعال معاملات 10 لاکھ سے تجاوز کر جائیں گے۔‘‘

انھوں نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن ایک شخص کی انا کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ مودی سرکار نے کہا تھا کہ ’’آتما نربھر‘‘ (خود کفیل) بنو، جس کا مطلب ہے کہ اپنی جان خود بچائیں کیوں کہ وزیر اعظم مور کے ساتھ مصروف ہیں۔‘‘

معلوم ہو کہ ہندوستان میں کوویڈ 19 کے معاملات آج 48 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں اور گذشتہ ایک دن میں92،071 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

وہیں ہلاکتوں کی تعداد 79،722 ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا