:اور ہر طرح کے
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے فون ٹی ... کنہیا کمار پر حملہ معاملے میں ہوئی پہلی گرفتاری، ... سچن پائلٹ کا دعویٰ : انڈیا الائنس کو ملے گی اکثریت ... اکھلیش کی آمد پر بے قابو بھیڑ پر پولیس کا لاٹھی چ ... بی جے پی کے اکثر لیڈر معاشیات سے واقف نہیں : سدرامی ... بھٹکل میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، ش ... اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی استدع ... اسرائیلی حکام کا حماس کے رہنماؤں سے موازنہ نہیں ک ...

کورونا وبا کا اثر نہ صرف طبی ہو رہا ہے بلکہ پوری معیشت تباہ ہو رہی ہے لیکن اس وبا کے مضر اثرات بھی انسانی سوچ میں تبدیلی لانے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں ۔ نیوز18 کی خبر کے مطابق ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہونے کے چند دنوں بعد ہی اب سادھو سنت میٹنگ کر رہے ہیں کہ کاشی کی گیان واپی مسجد کو ہٹانے کے لیے کیا حکمت عملی اپنائی جائے۔ ویب سائٹ کی خبر کے مطابق یہ میٹنگ پریاگ راج میں شری مٹھ باگھمبری گدی میں ہو رہی ہے اور اس میٹنگ کی صدارت اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کر رہے ہیں، میٹنگ میں 13 اکھاڑوں کے تمام عہدیدار موجود رہیں گے۔
واضح رہے سادھو سنتوں کی اعلی ترین تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے اب کاشی اور متھرا کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کاشی وشوا ناتھ مندر کے احاطہ میں موجود گیان واپی مسجد کو ہٹانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ہی یہ اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔
ویب سائٹ کی خبر کے مطابق اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں پریاگ راج میں سالانہ ہونے والے ماگھ میلے اور پریاگ راج پریکرما کے مدوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا لیکن مرکزی مدا گیان واپی مسجد ہی رہے گا۔ مہنت کا کہنا ہے کہ مغلوں نے کاشی وشواناتھ مندر میں مندر کے اوپر گیانواپی مسجد تعمیر کی تھی۔
واضح رہے اس میٹنگ اور مہنت کے بیانات سے صاف ظاہر ہے کہ ملک میں رام مندر کے بعد اب اگلا مدا کاشی اور متھرا ہی ہونے والا ہے ۔ یہ وہ مدے ہیں جو ملک کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |