English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فسادات معاملہ : تفتیش کاروں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ، عمر خالد کے متعلقین کو تیار بیان پر دستخط کرنے کے لئے دھمکایا گیا ، عمر خالد نے پولس کمشنر کو لکھا خط

share with us

جے این یو کے سابق طالبعلم اور متحرک سماجی کارکن  نیز جواں سال مورخ عمر خالد نےفروری میں  ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی جانچ کرنے والے تفتیش کاروں کی جانب سے اپنے جاننے والوں پر دباؤ ڈالنے کی مبینہ کوششوں  کے خلاف دہلی کے پولیش کمشنر سے تحریری شکایت کی ہے۔ دی وائر کی ایک رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر کوپولیس کمشنر ایس این شریواستو کوکو لکھے گئے خط میںعمر خالد  نے  دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے ذریعہ ان کے ایک جاننے والے سے ۲۹؍ اگست کو کی گئی پوچھ تاچھ کی تفصیلات  بیان کی ہیں۔
 عمر  خالد کے  مطابق  ان کے خلاف دہلی میں جاری تحریک کے دوران چکہ جام کی تجویز پیش  کرنے سے متعلق پہلے سے تیار  کئے گئے ایک بیان پر اس نوجوان سے دستخط کرنے کو کہا گیا۔  واضح رہے کہ دہلی فسادات  کی جانچ کےنام پر پولیس  نے تھیوری تیار کی ہے کہ سی اے اے مخالف تحریک   میں فساد کی سازش رچی گئی تھی ۔ اسی بنیاد پر ان نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہاہے جو سی اے اے مخالف تحریک میں سرگرم تھے۔ عمر خالد  بھی اس تاریخ ساز تحریک میں پیش پیش رہے ہیں جس کے سبب  پولیس انہیں بھی گھیرنے کی کوشش  کررہی  ہے۔  پولیس اب تک ثبوتوں  نہ ہونے کی وجہ سے انہیں حراست میں نہیں لے سکی ہے۔ اب   ثبوت اکٹھا کرنے کیلئے مبینہ طور پر ان کے ہی   قریبی لوگوں  پر دبائوڈا ل کر ایسے بیان  لئے جا رہے  ہیں جن کی بنیاد پر عمر خالد  کے خلاف کیس مضبوط کیا جاسکے۔ 
 ’ دی وائر‘ کے مطابق خط میں عمر خالد نے  یہ بھی دعویٰ  کیا کہ ان کے جاننے والے کو دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے پولیس کے کہنے کے مطابق عمل نہیں کیا تو اسے بھی   اس  معاملے میں ملوث کرکے  یو اے پی اے  کے تحت گرفتار کر لیا جائے گا۔اس دھمکی سے  خوفزدہ  ہوکر جب وہ نوجوان بیان پردستخط کرنے کو راضی ہوگیا تو اس موقع پر ایک سینئر آفیسر نے  اس میں ایک اور سطر شامل کی جس میں فنڈز اکٹھا کرنے کے وعدے کا تذکرہ  تھا۔  یہ پورا تیار کیا گیا بیان اس نوجوان کوویڈیو کیمرہ کے سامنے فطری انداز میںپڑھنے کے لئے بھی دیا گیا تھا۔  -

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا