English   /   Kannada   /   Nawayathi

سدرشن ٹی وی کے فرقہ واریت پر مبنی پروگرام کے خلاف اب سابق نوکر شاہوں نے لکھا خط

share with us

:03ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)وزارت داخلہ، وزارت  برائے نشرواشاعت، یو پی ایس سی اورنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن  کو مکتوب روانہ کرکے ملک کے ۹۰؍ سے زائد سابق نوکرشاہوں نے آئی اے ایس کی تقرری کے تعلق سے ’’فرقہ و اریت پر مبنی اور پھوٹ ڈالنے والی‘‘ سیریز   کےمعاملے میں   سدرشن ٹی وی کے خلاف سخت کارروئی کی مانگ کی ہے۔ واضح رہےکہ مذکورہ سیریز کی نشریے پر دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی پابندی عائد کرچکاہے۔ 
 مکتوب میں کہاگیاہے کہ’’یہ سیریز(آئی اے ایس کی ) تقرری کے معاملے میں   ایک ایسی سازش کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کرتی ہے جس کی وجہ سے ملک کی دو سب سے باوقار سروسیز آئی  اے ایس اور آئی پی ایس میں مسلمانوں کی تعداد اچانک بڑھ گئی ہے۔ اس سلسلے میں  خاص طور سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو بھی نشانہ بنایاگیاہے۔‘‘
 سپریم کورٹ  نے  مذکورہ پروگرام پر پابندی عائد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’قانونی التزامات کے تحت مناسب اتھاریٹیز کو یہ اختیارہے کہ وہ  قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔‘‘  سابق نوکرشاہوں نے  اس فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے سدرشن ٹی وی کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ انہوں  نے متنبہ کیا ہے کہ اگر چینل کو مذکورہ سیریز نشرکرنے کی اجازت دے دی جاتی ہے جو سماج کے ایک پورے طبقے کو بدنام کرنےوالی ہے،  تو ملک کی سب سے بڑی اقلیت یعنی مسلمانوںکے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگا جس کی کوئی بنیاد بھی نہیں ہے۔ 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا