:اور ہر طرح کے
منگلورو: واٹر فرنٹ پروجیکٹ کی دیوار کا ایک حصہ گرن ... آگ بجھانے کا آلہ تیار کرنے والی کمپنی میں ہی لگ ... کرناٹک مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے تعلیمی سا ... کمٹہ : ایم ایل اے کے بھائی کے مکان میں گیس سلنڈر پھ ... علی گڑھ میں ہجومی تشدد کے ملزمین کیخلاف’این ایس ... راجدھانی دہلی میں 40 سال پرانی مسجد اور مدرسہ کے ا ... نفرت انگیز تقریر پر نڈا اور مالویہ کے خلاف مقدمہ ک ... 3منزلہ عمارت کی چھت سے لٹک گئی خاتون ، دل دہلادینے ...

:03ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)مشرقی لداخ کے گلوان وادی میں ہند-چین فوجیوں کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپ کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی حالت بنی ہوئی ہے۔ سرحد پر چین کے ساتھ جاری رخنہ کے درمیان ایک بار پھر حکومت ہند نے 118 چینی موبائل ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی حکومت نے 59 ایپس پر پابندی عائد کی تھی اور پھر بعد میں مزید 47 ایپس کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آج میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ "ابھرتے خطروں کے مدنظر 118 موبائیل ایپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ دستیاب اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایپ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو ملک کی خودمختاری ، اتحاد ، ملک کی سلامتی اور معاشرتی نظام کے لئے خطرہ بن سکتے تھے ۔" جن 118موبائیل ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پب جی گیم اور ایپ لاک کے علاوہ وی چیٹ اور ایم وی ماسٹر بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے جون میں ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کردی تھی۔
وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسے ان موبائیل ایپ کے غلط استعمال کی شکایت مل رہی تھی۔ یہ صارفین کا ڈاٹا چراکر غیرقانونی طور پر ملک کے باہر بھیج رہے تھے۔ ڈیٹا اور معلومات باہری ممالک سے شیئر کرکے ایپس یوجرس اور ملک کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے جس کی وجہ سے ان ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایپ پر پابندی کے لئے وزارت داخلہ کے ماتحت ہندوستانی سائبر کرائم کمبی نیشن سینٹر نے بھی اس ایپ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |