English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کا گھرانہ ٹرمپ کے بارے میں کیا گمان کرتا ہے ؟ خفیہ ریکارڈنگ آئی سامنے

share with us

واشنگٹن :23 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہن نے انہیں سنگدل اور بے اصول شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک جھوٹا انسان ہے جس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ان کی بہن کی خفیہ ریکارڈنگ ہفتے کو منظر عام آئی، جس میں ان کی بہن نے امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی (ٹرمپ) پر امیگریشن پارلیسی کے باعث تنقید کے نشتر برسائے ہیں، کیونکہ امیگریشن پالیسی کی وجہ سے بچوں کو ان کے والدین سے علیحدہ کرکے حراستی مراکز میں بھیج دیا جاتا ہے۔

سابق وفاقی جج میریانے ٹرمپ بیری (امریکی صدر کی بہن) نےکہا کہ امریکی صدر اور سنگدل انسان ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امتحانات میں اپنی جگہ دوسرے شخص کو بھیجتا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ یا وائٹ کی جانب سے تاحال اس کتاب پر خفیہ ریکارڈنگ کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا