English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوشیار : پانی کی سلائیڈ کہییں آپ کی جان نہ لیں ،پڑھیے یہ واقعہ !

share with us

نیویارک:20 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع) امریکا میں فٹنس سینٹر پھلانگ کر داخل ہونے والا شخص پانی کی سلائیڈ میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں فٹنس سینٹر پھلانگ کر داخل ہونے والا 32 سالہ شخص پانی کی سلائیڈ میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق فٹنس سینٹر کے نزدیک پولیس افسر گشت کررہا تھا مذکورہ افسر کو رات تقریبا 12 بجکر 20 منٹ پر مذکورہ شخص نے مدد کے لیے پکارا۔

تقریباً 15 منٹ کے بعد یہ پتا چلا کہ آوازیں فٹنس سینٹر کے اندر سے آرہی ہیں۔

پولیس افسر رینالٹس نے بتایا کہ وہ اور فائر فائٹرز ڈیڑھ گھنٹے تک اس شخص سے رابطے میں تھے، سلائیڈ کے پائپ سے اس کی آواز گونج رہی تھیں اور وہ مسلسل مدد کے لیے پکار رہا تھا اور خود کو سلائیڈ سے نکالنے کی کوشش کررہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص بظاہر اونچی باڑ پر چڑھ کر اس فٹنس سینٹر میں داخل ہوا اور پھر پانی کی سلائیڈ کے اندر داخل ہوتے ہوئے اس میں پھنس گیا۔

پولیس کے مطابق دو گھنٹے سے زائد وقت کے بعد پولیس مذکورہ شخص تک پہنچی لیکن جب تک وہ دم توڑ گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا