English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوم آزادی پر پی ایم مودی کا خطاب

share with us

 

نئی دہلی:15 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے سے ملک سے اپنے خطاب میں آج سے ’نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن ‘ شروع کئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان میں صحت کے شعبہ میں نیا انقلاب لے کر آئے گا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ "ملک میں آج سے ایک بہت بڑی مہم شروع ہونے جارہی ہے 'نیشنل ڈجیٹل ہیلتھ مشن'۔ اب آپ کا ہر ٹیسٹ ، ہر بیماری ، آپ کو کس ڈاکٹر نے کون سی دوا دی ، آپ کی رپورٹس کیا تھیں ، یہ تمام معلومات ہیلتھ آئی ڈی میں شامل ہوں گی۔"

پی ایم مودی نے کہا کہ جب کورونا شروع ہوا تھا تو ہمارے ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کے لئے صرف ایک لیب تھی۔ آج ملک میں 1،400 سے زائد لیبز ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کے اس غیر معمولی دور میں ’سیوا پرمو دھرما‘( خدمت ہی سب سے بڑا مذہب ہے) کی روح کے ساتھ ہمارے ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، ایمبولینس کے عملے ، صفائی ملازمین ، پولیس اہلکار ، سروسز کے عملہ سمیت بہت سارے افراد اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کام کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا