English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات کے کووڈ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی ۸ مریضوں کی موت ، اسپتال انتظامیہ پر اٹھے سوال

share with us

احمد آباد:06اگست 2020(فکروخبر/ذرائع) گجرات کے احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی آتشزدگی کے بعد 3 خواتین سمیت کم از کم 8 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب نورنگ پورہ کے علاقے میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جیسے حکومت نے کورونا کے علاج کے لئے وقف کیا تھا، اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اس واقعے میں علاج کے لئے داخل ہونے والے آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ایک طبی کارکن بھی زخمی ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ اور پورے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

پٹیل نے بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق، آگ آئی سی یو کی کسی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ ہوگی۔ تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور باقی 41 مریضوں کو سرکاری ایس وی پی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تقریبا 50 کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعے پر غم کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسپتال میں 8 مریضوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’احمد آباد کے اسپتال میں آگ لگنے سے میں غمزدہ ہوں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے میری تعزیت اور جو زخمی ہوئے ہیں میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ اس صورتحال کے بارے میں وزیر اعلی اور میئر سے بات کی۔ انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

امت شاہ کا اظہار تعزیت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے احمد آباد میں جمعرات کو ایک اسپتال میں آگ لگنے سے ہوئی لوگوں کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمی کی جلد صحیابی کی تمنا کی ہے۔ مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کیا ’’احمد آباد کے ایک اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر شدید رنج ہوا۔ اس گھڑی میں مہلوکین کے کنبوں کے تئیں میری تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں‘‘۔ شاہ بھی کورونا سے متاثر ہیں اور گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا