English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان کی سب سے بڑی ائیرلائن کمپنی نے 10 فیصد ملازمین کو برخاست کرنے کا اعلان کر دیا

share with us
Coronavirus: India's biggest airline IndiGo to cut 10% of staff

22جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے شدید مالی بحران کا جواز  پیش کرتے ہوئے  اپنے ۱۰؍ فیصد ملازمین کو برخاست کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس سال مئی کے بعد سے اس نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور انہیں بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھیجنے کی تدبیریں بھی اپنائی ہیں۔ اس کے باوجود ایئر لائنس کی مالی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔ اس لیے مجبوری میں اسے۱۰؍ فیصد ملازمین کو ملازمت سے نکالنا ہوگا۔ ان میں کیبن  عملہ، پائلٹ اور دیگر تمام زمروں کے اہلکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی سرکاری ایئر لائن کمپنی  ایئر انڈیا نے بھی اپنے ملازمین کو بغیر تنخواہ  جبری چھٹی پر بھیجنے  کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے  ایئر لائن انڈسٹری کے حلقوں میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دیگر کمپنیاں بھی مالی بحران کا بہانہ بناتے ہوئےایسے ہی اعلان کرسکتی ہیں۔ بہر حال انڈیگو نے اس معاملے میں پہل کی ہے۔ 
 انڈیگو ائیرلائنس کا کہنا ہے کہ برخاست کیے جانے والے ملازمین کو نوٹس کی مدت کی تنخواہ اور امدادی رقم دی جائے گی۔ دونوں کو ملا کر یہ رقم کم از کم تین مہینے کی تنخواہ کے برابر ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے کئی سیکٹر میں ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں اور ہوائی خدمات سیکٹر میں بھی اس کا اثر بہت زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔کئی ائیرلائنس کمپنیوں نے مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے ملازمین میں چھٹنی کا عمل شروع کردیا ہے۔ 
 اس چھٹنی کے بارے میں انڈیگو کے ملازمین کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس تعلق سے قانونی متبادل پر غور کررہے ہیں کیوں کہ مالی بحران کا حوالہ دے کر اس طرح سے ملازمین کو ہٹانا اوروہ بھی لاک ڈائون کے دور میں بہت بڑا ظلم ہے جس کی مخالفت کی جانی چاہئے۔ اسی لئے ہم قانونی متبادل پر بھی غور کررہے ہیں۔واضح رہے کہ انڈیگو ایئر لائنز کےملازمین کی تعداد ۲۳؍ ہزار ۵۳۱؍ ہے جن میں سے ۱۰؍ یعنی تقریباً ۲۳؍ سو ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ یہ کافی بڑی تعداد ہے۔ اس سے کمپنی کا مالی بحران قابو میں آنے کی امید تو ہے لیکن ان ملازمین کے سامنے روزگا رکا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا