English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرشانت بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت آج

share with us
Top Court Notice To Prashant Bhushan, Twitter On Tweets Against Judiciary

نئی دہلی22جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ کے شہرت یافتہ وکیل پرشانت بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف آج (بدھ کو) سپریم کورٹ توہین عدالت معاملہ میں سماعت کرے گا۔ توہین عدالت کایہ معاملہ پرشانت بھوشن کے متنازعہ ٹوئٹس کے بارے میں دائر کیا گیا ہے ، حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے کس ٹوئٹ پر یہ کارروائی کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عدالت عظمی نے پرشانت بھوشن کے متنازعہ ٹوئٹس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے منگل کو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔ ملک کی عدالت عظمیٰ نے بھوشن کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر انڈیا کو بھی اس معاملہ میں فریق بنایا ہے۔ جسٹس ارون مشرا ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل ڈویژن بنچ آج اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔

سپریم کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق منگل کی شام 3 بج کر 48 منٹ پر پرشانت بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف از خود نوٹس ایس ایم سی ایس ایم سی (فوجداری) نمبر 1/2020 سے معاملہ درج کیاگیا۔ اس کے بعد دیر رات اس معاملہ کی آج سماعت کے لیے کاز لسٹ میں درج کیاگیاتھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا