English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کابینہ نے مستحقین کے گھر تک راشن کی فراہمی کی منظوری دی

share with us

نئی دہلی21جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) دہلی حکومت نے آج اہل افراد کو ان کا راشن ان کے گھر پر فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اسے ایک ’’انقلابی‘‘ اقدام قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس اسکیم کو ’’مکھیہ منتری گھر گھر راشن راشن یوجنا‘‘ (وزیر اعلیٰ گھ گھر راشن راشن اسکیم) کے نام سے جانا جائے گا۔

یہ اسکیم کو، جسے دہلی کابینہ کے اجلاس میں منظور کیا گیا، توقع ہے کہ ٹینڈرنگ کے عمل اور دیگر ضروریات کو مکمل کرنے کے بعد اگلے 6-7 ماہ کے اندر عمل میں لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے ورچوئل پریس بریفنگ میں کہا ’’اس اسکیم کے تحت گندم، آٹا، چاول اور چینی سے بھرے ہوئے تھیلے اہل لوگوں کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے۔ پی ڈی ایس کی دکان سے راشن لینا اختیاری ہوگا۔‘‘

انھوں نے کہا راشن اسکیم کی دہلیز تک فراہمی کے نفاذ کے ساتھ ہی دہلی میں مرکز کی ’’ایک قوم ایک راشن کارڈ‘‘ اسکیم بھی نافذ العمل ہوگی۔

مسٹر کیجریوال نے یاد دلایا کہ انہوں نے اور نائب وزیر اعلی سیسودیا نے سیاست میں آنے سے پہلے لوگوں کے راشن کے حقوق کے لیے جنگ لڑی تھی اور یہاں تک کہ انھیں راشن مافیا کے حملوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا