English   /   Kannada   /   Nawayathi

وہاٹس ایپ صارفین اگر کرتے ہیں یہ کام تو رہیں ہو شیار : بین ہوسکتا ہے اکاونٹ

share with us

: 14جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)وہاٹس ایپ کو لیکر اب مسلسل ہیکنگ اور فراڈ کو لیکر جانکاری سامنے آرہی ہے۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے وہاٹس ایپ WhatsApp   یوزرس کو ایک ضروری اور اہم صلاح دی گئی ہے۔ WABetaInfo  نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں یوزرس کو وہاٹس ایپ کا ماڈی فائیڈ ورزن استعمال کرنے سے منع کیا گیاہے۔

WABetaInfo  نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ  وہاٹس ایپ  WhatsApp  کا ماڈی فائیڈ ورزن سکیورٹی اور پرائیویسی کیلئے کبھی اچھا سلیوشن نہیں ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ وہاٹس ایپ کا موڈیفائیڈ(modified) ورزن استعمال کرنے سے فیک وہاٹس ایپ ڈیولیپرس  آسانی سے MITM  حملے کے ذڑیعے  (man in the middle)آپ کے تیکسٹ کو بدل سکتے ہیں۔ اور ایڈت بھی کرسکتے ہیں۔

اتنا ہی نہیں وارننگ میں یہ بھی بتایا گی ہے کہ وہاٹس ایپ کے ماڈی فائیڈ(modified) ورزن  کو کمپنی نے ویریفائیڈ نہیں کیا ہے۔ اگر کوئی یوزر اس کا استعمال کرتا ہے تو اس کے WhatsApp   پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

اس طرح کے موڈیفائیڈ ورزن میں WhatsApp  کے مقابلے بیس سے زیادہ نئے فیچرز بھی ہوتے ہیں۔ لیکن اس لالچ میں رسک لینا آپ کی سکیورٹی اور پرائیویسی کیلئے کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا