English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریکنگ نیوز : راجستھان اقتدار کی جنگ ، سچن پائلٹ کو وزارتی عہدہ سے ہٹانے کا فیصلہ

share with us

جئے پور: 14جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) راجستھان میں تیزی سے بدل رہے سیاسی واقعات کے بیچ کانگریس کی میٹنگ میں سچن پائلٹ کو لے کر بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ میٹنگ میں سچن پائلٹ (Sachin Pilot)، وشویندر سنگھ  (Vishvendra Singh) اور رمیش مینا (Ramesh Meena) کو وزارتی عہدوں سے ہٹانے کی تجویز پاس کی گئی۔ بتا دیں کہ کانگریس کی طرف سے سچن پائلٹ کو آج کی میٹنگ میں مدعو کیا گیا تھا لیکن پائلٹ نے اس میٹنگ سے کنارا کر کے واضح کر دیا کہ وہ اس بار آر پار کی لڑائی کے موڈ میں ہیں۔ بتاتے چلیں کہ سچن پائلٹ کے اتوار کو دہلی پہنچنے کے بعد سے راجستھان میں سیاسی گھمسان کا دور چل رہا ہے۔

 

راجستھان کانگریس میں چل رہے بحران کے پیش نطر پیر کو کانگریس کے قومی ترجمان اور گاندھی خاندان کے قریبی رندیپ سنگھ سرجےوالا جئے پور پہنچے ہوئے تھے۔ انہوں نے یہاں پر کہا کہ پائلٹ آکر بات چیت کر کے معاملہ سلجھائیں۔ پارٹی کو امید تھی کہ وہ دوسری میٹنگ میں آئیں گے لیکن پائلٹ نے اس میٹنگ سے بھی دوری بنا لی ہے۔ ایسی رپورٹیں ہیں کہ پائلٹ بی جے پی لیڈروں کے رابطے میں ہیں۔ حالانکہ، پیر کے روز ذرائع کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ پائلٹ نے کہا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس سے پہلے  راجستھان میں آج ہونے والی کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ایک قرار داد منظور کرکے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی سربراہی میں کانگریس حکومت کی متفقہ حمایت کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں منظور کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے آٹھ کروڑ عوام نے انڈین نیشنل کانگریس کو ریاست کی خدمت اور ترقی کے لئے پوری ذمہ داری سونپی ہے۔ کانگریس قانون ساز پارٹی کا ہر ساتھی اس قرار داد کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ سال کی حکومت کے دوران اشوک گہلوت کی سربراہی میں کانگریس حکومت نے عوامی مفاد میں بہت سے انقلابی فیصلے کرکے انقلابی اقدامات کیے۔ حال ہی میں ریاست کی کانگریس حکومت کے ذریعہ کورونا وائرس کی وبا اور معاشی بحران سے لڑنے کے لئے کیے گئے اقدامات اور فیصلوں کی ملک بھر میں تعریف کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ مرکزی حکومت نے ریاست کی کانگریس حکومت کے فیصلوں کی سفارش کرتے ہوئے انہیں پورے ملک کے لئے مثالی قرار دیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کانگریس حکومت کے اچھے کام اور عوامی خدمات سے خوفزدہ ہو کر بی جے پی کی زیرقیادت سازشی قوتوں کے ذریعہ کانگریس کی ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے، اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کرنے، پیسوں کی لالچ دے کر وفاداری خریدنے اور پیسے و اقتدار کا ناجائز استعمال کرکے جمہوریت کا قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ کانگریس قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر ان سازشی قوتوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کی گئی کہ جمہوری نظام کو مٹانے کی بی جے پی کی یہ سازش ریاست کے آٹھ کروڑ عوام کے عوامی فیصلے کی توہین ہے، جسے راجستھان کے باشندے کبھی قبول نہیں کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا