:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

: 13جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)این سی پی سربراہ اور سابق وزیر دفاع شرد پوار نے ہند چین سرحد پر جاری تنازع کے بیچ مرکزی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ چین ہندوستان کیلئے پاکستان سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے مودی سرکار کی توجہ اس جانب بھی دلائی ہے کہ فوجی طاقت کے لحاظ سے چین ہندوستان کے مقابلے میں ۱۰؍ گنازیادہ طاقتور ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بیجنگ سے نمٹنے کیلئے وہ عالمی دباؤ کا استعمال کرے۔ شرد پوار نے اس بات پر بھی تشویش کااظہار کیا کہ حالیہ کچھ عرصے میں چین پڑوسی ملکوں کو اپنے ساتھ ملا لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا کو دیئے گئے انٹرویو میں شرد پوار نے صفاف گوئی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان پڑوسی ملک کے ساتھ براہ راست جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے چین کے معاملے میں مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کو بھی ناکام قرار دیا ہے۔ سامنا میں تین سیریز پر مشتمل اپنے انٹرویو کی دوسری قسط میں شرد پوار نے دوٹوک انداز میںکہا ہے کہ ’’ہم جب بھی اپنے دشمن کے بارے میں سوچتے ہیں توہمارے ذہن میں پہلا نام پاکستان کاآتا ہےحالانکہ ہمیں پاکستان کے تعلق سے فکرمند ہونے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ طویل مدتی نظریہ کے ساتھ دیکھیں تو وہ چین ہے جس کے پاس طاقت ہے، جس کے پاس عزائم ہیں اور جس کے پاس ہندوستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے کا پروگرام ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کیلئے چین بڑا خطرہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ چین جو اب معاشی طور پر مضبوط ہوگیا ہے، ’’ہمارے لئے اصل خطرہ ہے
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |