English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس: دہلی حکومت نے ریاستی یونیورسٹیوں میں تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا

share with us

نئی دہلی: 11جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) کوویڈ۔19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی بڑی رکاوٹوں کی روشنی میں دہلی حکومت نے ریاست کے زیر انتظام ساری یونی ورسٹیز کے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کوویڈ۔19کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ریاست کے زیر انتظام یونی ورسٹیوں کے تمام امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

منیش سسودیا نے یہ بھی واضح کیا کہ مرکزی یونی ورسٹیوں کے امتحانات کا فیصلہ ایم ایچ اے ہی کرے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا، جس میں ان سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ مرکز کے تحت آنے والی یونی ورسٹیوں کے تمام امتحانات منسوخ کردیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا