English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی میں کوویڈ ۔ 19 ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح

share with us

اڈپی 09 جولائی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے ضلع میں کام شروع کرنے والی نئی سرکاری کوویڈ لیب کا افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا،“شروع میں کرناٹک میں صرف ایک ٹیسٹنگ لیب موجود تھی اور ضلع کے لوگوں کو جانچ کے لئے منگلورو، ہاسن اور شیوموگا اضلاع سویب ٹیسٹ بھیجنے پڑتے تھے لیکن اب جانچ کے مراکز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس نئی لیب کے ساتھ  ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد اب 82 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے کہا ko اخیر سے بچنے کے لئے ضلع میں تمام سرکاری ایمبولینسیں جی پی ایس کے ساتھ لگائی گئیں ہیں۔ ضلع میں یہ پہلی سہولت ہے۔اس موقع پر کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے صدر متارو راتھنکر ہیگڈے، ایم ایل اے لالہ جی آر مینڈن، ضلعی پنچایت سی ای او پریٹی گہلوت، ضلعی سرجن ڈاکٹر مدھوسودھن نائک، ڈی ایچ او ڈاکٹر سدھیر چندر سوڈا، کوویڈ 19 کے ضلع نوڈل آفیسر ڈاکٹر پرشانت بھٹ، محکمہ صحت کے عہدیدار اور دیگر موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا