English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کی ساکیت کورٹ سے ۱۲۲ غیر ملکی تبلیغی افراد کو ملی ضمانت

share with us

نئی دہلی:08 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) دہلی کی ساکیت کورٹ نے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل 122 ملائیشیائی شہریوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گڈ موہینہ کور نے ملائیشیا کے شہریوں کو دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی۔
ساکیت کورٹ نے 956 غیر ملکی شہریوں کے خلاف 59 چارج شیٹوں کا جائزہ لیا اور تمام غیر ملکی شہریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی، ان غیر ملکی شہریوں نے مارچ کے مہینے میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ دو جون کو دہلی ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو مشورہ دیا تھا کہ تبلیغی جماعت سے منسلک غیر ملکی شہریوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران وہ پہلے ان معاملات پر عملدرآمد کریں جس میں ملزمان نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے یا جس میں تصفیہ کی گنجائش ہے۔

ہائیکورٹ نے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کو ساکیت کورٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان مقدمات کی سماعت کے لیے ایک تاریخ اور وقت طے کریں تاکہ ان کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

ہائی کورٹ نے ساکیت کورٹ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کو مشورہ دیا تھا کہ کہ وہ پہلے تبلیغی جماعت سے جڑے سبھی معاملوں کا ملزمان کے ملک کے مطابق مقدمات کی درجہ بندی کریں، بعد ازاں مقدمات کا جائزہ لیں اور اگر ملزمان خود پر عائد کردہ الزام کا اعتراف کرتے ہیں یا کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو پہلے ان سے نمٹا جانا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا