English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی بی ایس ای نے 9ویں سے بارہویں کا نصاب 30 فیصدی کم کیا

share with us

 

نئی دہلی:08 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)کووڈ-19 کے بڑھتے معاملات کے درمیان اسکول کے نہ کھل پانے کی وجہ سے نظام تعلیم پر اثر اور کلاسز کے اوقات میں بھی آئی کمی کے پیش نظر سی بی ایس ای نے منگل کو تعلیمی سال 21-2020 کے لئے 9ویں -12ویں کا نصاب 30 فیصدی تک کم کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کورسز میں بنیادی تصورات کو برقرار رکھا گیا ہے اور کم کیے گئے کورسز سال کے آخر میں بورڈ امتحانات اور داخلی تشخیص کے لئے مقرر کردہ مضامین کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسکول کے سربراہ اور اساتذہ بھی مختلف موضوعات کو یکجا کرنے کے لئے طالب علموں کو کم کیے گئے مواد کی بھی وضاحت کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وابستہ اسکولوں میں متبادل تعلیمی کیلنڈر اور این سی ای آر ٹی کے دیگر اِن پٹ بھی درس تدریس کا حصہ ہوں گے۔ اسکول ابتدائی کلاس اول سے ہشتم کے لئے این سی ای آر ٹی کے ذریعہ مخصوص متبادل تعلیمی کیلنڈر پر عمل کریں گے۔ ترمیم شدہ نصاب سی بی ایس ای کی تعلیمی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ سی بی ایس ای اکیڈمک ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان پر دستیاب ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا