English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا وبا کے خطرات، اسرائیل کا صحت کا نظام تباہ ہونے کا خدشہ

share with us

06 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے حکام اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والی کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دھانے پرپہنچ چکا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ماہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے ماہرین نے اسرائیلی حکام کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ تیزی کےساتھ پھیلتے مرض کے باعث ملک میں صحت کا نظام بری طرح مفلوج ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے کرونا وائرس کی روک تھام کی تمام تر ذمہ داری وزارت صحت کے بجائے فوج کے حوالے کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں حالیہ ایام میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اور غیر مسبوق اضافہ ہوا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا