English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں مزاحمتی مراکز پر وحشیانہ بمباری

share with us

06 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب اور آج صبح فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں سے بمباری کی ہے۔ بمباری میں مشرقی غزہ اور دیگر مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگارکے مطابق غزہ کی الزیتون کالونی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے نچلی پروازوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ قابض فوج نے مشرقی غزہ میں زرعی اراضی پربم باری کی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ الزیتون کالونی پر اسرائیلی طیاروں کی جانب سے رات گئے دو بار بم باری کی۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا