English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارت چین سرحدی تنازعہ کے درمیان حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپلی کیشنز پر لگائی پابندی

share with us

نئی دہلی:30جون2020(فکروخبر/ذرائع) لداخ کے وادی گولان میں بھارت۔ چین سرحدی نتازع کے درمیان مرکزی حکومت نے 59 چینی ایپز پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس میں ٹک ٹاک (TikTok Apps) اور یوسی براوزر (UC Browser) جیسے ایپز شامل ہیں۔ مرکزی حکومت نے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب وادی گولان پر سرحدی تنازع کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 15 جون کو سرحدی تنازع میں بھارتی فوج کے تقریباً 20 جوان ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ 70 جوانوں کو سنگین چوٹ لگی تھی۔

حکومت نے سیکورٹی تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے ان ایپز پر پابندی عائد کی ہے۔ ایک بیان میں کہا ہے کہ' ہمارے پاس دستیاب اطلاعات کے مطابق یہ ایپز کچھ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو بھارت کے تحفظ، سیکورٹی اور پبلک کے اعتماد اور سالمیت کے لیے نقصاندہ ہیں'۔

Government of India bans 59 mobile apps including Tik Tok, UC Browser

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا