:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...
:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...
اسلام آباد:29جون2020(فکروخبر/ذرائع)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3357 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ اس کا شکار 49 مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موجموعی طور پر 23 ہزار 9 کورونا ٹیسٹس کئے گئے، جس کے بعد اب تک وائرس کے 12 لاکھ 62 ہزار 162 افراد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے3 ہزار 557 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 2 لاکھ چھ ہزار 508 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 95 ہزار 407 مریض صحت یاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں اب تک 80 ہزار 446 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، پنجاب میں 74 ہزار 778 ، خیبر پختونخوا میں 25 ہزار 778، بلوچستان میں 10 ہزار 376 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 643، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 442 اورپاک مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 49 افراد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جس کے ساتھ پاکستان میں کورونا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار 681 ، سندھ میں ایک ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 922 ، اسلام آباد میں 127 ، بلوچستان میں 116، گلگت بلتستان میں 24 اورپاک مقبوضہ کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |