English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں ٹڈی دل کا قہر ، فصلوں کو بھاری نقصان

share with us

:28جون2020(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے جھانسی، چترکوٹ، الہ آباد، پرتاپ گڑھ، بھدودہی، اعظم گڑھ اور امبیڈکر نگر سمیت متعدد اضلاع ٹڈی دل کے حملوں سے متاثر ہیں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹڈیوں کے جھنڈوں نے درختوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ریاستی محکمہ زراعت نے کہا کہ متاثرہ اضلاع سے ملحقہ اضلاع ہمیرپور، باندہ، فتح پور، کوشامبی، مرزا پور، سلطان پور، مئو اور بلیا کے افسران کو الرٹ رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی کا مشرقی اتر پردیش میں واقع ضلع دیوریا بھی ٹڈیوں کے حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔

سوریہ پرتاپ شاہی نے اتوار کے روز کہا، ’’ٹڈیوں کا جھنڈ دیوریا آیا تھا، تاہم اس نے صرف بیسیلا معین الدین گاؤن پر ہی حملہ کیا۔ گاؤں والوں نے تیز آواز کی اور انہیں دور بھگایا۔ جھنڈ کشی نگر کی طرف نکل گیا ہے۔ ہم انہیں مارنے کے لئے کیمیکل کا جھڑکاؤ کر رہا ہیں اور متعلقہ اضلاع کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔‘‘

شاہی نے مزید کہا کہ جراثیم کش کا چھڑکاؤن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تھالیوں اور دیگر برتنوں کو پیٹ کر شور کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پولیس کی گاڑیوں کے سائرن بھی بجائے جائیں گے اور ٹڈیوں کو بھگانے کے لئے دھوئیں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

وزیر نے کہا، ’’اتر پردیش حکومت نے ٹڈیوں کو مارنے کے لئے اور کیمیکل کے چھڑکاؤ کے لئے ریاست کے سرحدی اضلاع میں سے ہر ایک کو 5 لاکھ روپے فراہم کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صورت حال پر لگاتار نگرانی رکھنے کے لئے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر کے ماتحت ہر ایک ضلع مین ایک نگرانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا