:اور ہر طرح کے
مینڈک پر ظلم ڈھانے پر اسرائیلی قیدی کو سزا لیکن فل ... چلتی بس پر ڈرائیورکو سینے میں شدید درد کی شکایت ، ... بولیویا میں فوج نے کردی بغاوت توصدرنے چل دیا ماسٹ ... حماس کے جال میں پھر پھنس گئے اسرائیلی فوجی ... اسرائیلی وزیرکا فلسطینی قیدیوں کے لئے خوراک میں ک ... مدھیہ پردیش :گائے ذبیحہ کے الزام میں دو افراد کے م ... کرناٹک : وزیر اعلیٰ سدارامیا وزیر اعظم سمیت دیگر و ... پتور میں ایک مکان پر چہاردیواری گرگئی، سورہے بچے ...

:27جون2020(فکروخبر/ذرائع)ٹرکش ایئر لائنز (THY) نے جولائی کے لئے بین الاقوامی پرواز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ٹرکش ایئر لائنز کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ، بین الاقوامی پروازوں کے لئے جون میں مرحلہ وار شروع کردہ پروازوں کے بعد ماہ جولائی میں نئے پلان کو پیش کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی صحت کے شعبے کے حکام کے ساتھ کئے گئےمذاکرات کے نتیجے میں ، سفر کو صحت مند اور محفوظ بنانے کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد ہی پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے تاہم سفر کے لیے لچکدار رویہ اختیار کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوارن منصوبہ بندی کرنا کتنا مشکل ہےتاہم مسافر 20 جولائی 2020 سے 31 دسمبر 2021 ء تک اپنی فلائٹ کو جب چاہیں تبدیل کرسکتے ہیں یا بعد میں کسی تاریخ کے لئے اپنا ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔ مزید معلومات لیے ٹرکش ائیر لائین کے لچکدار ٹریول پیج کو کلک کرتے ہوئے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے میں پروازوں کے شیڈول کو جگہ دی گئی ہے اور ان پروازوں پر جولائی کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا۔ اور اسے سرکاری ویب سائٹ پر متعلقہ پیج سے شیئر کیا جائے گا اور نئی فلائٹ پلان کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
ٹرکش ایئر لائنز پرواز کے نظام الاوقات کے مطابق ، 16 جولائی سے ایران کے دارالحکومت تہران، یکم جولائی کو امریکہکے شہر نیو یارک ، 26 جولائی کو ہیوسٹن اور 4 جولائی کو چین کے گوانگزو کے لئے پروازوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ٹرکش ایئر لائنز کے پرواز کے نظام الاوقات کے بارے میں دی گئی ویچ سائٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |