:اور ہر طرح کے
عرفان پٹھان کے میک اپ آرٹسٹ کا ویسٹ انڈیز میں انت ... امتحان میں کم نمبر ملنے پر ہندوتوادیوں کا مسلم ٹی ... کیجروال ضمانت معاملہ : سپریم کورٹ نے کیا اہم تبصرہ ... وائناڈ کی عوام کے نام راہل گاندھی کا جذباتی خط ... لوک سبھا اجلاس سے قبل وزیراعظم کی اپوزیشن پر تنقی ... گذشتہ پچیس سال سے کرناٹک کے ساحلی علاقے کو ممبئی س ... غزہ قتل عام : اب امریکہ بھی دباؤکا شکار ! ... غزہ میں جنگ بندی کب ؟ قطر کا بڑا بیان سامنے آگیا ...

:22جون2020(فکروخبر/ذرائع)شمال مشرقی ریاست منی پور میں بی جے پی نے راجیہ سبھا کی ایک سیٹ جیتنے کے بعد ریاست میں اپنی حکومت بچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہے۔
حالانکہ منی پور میں کانگریس بھی ایک متحدہ حکومت قائم کرنے کے لیے حزب اختلاف جماعت ایس پی ایف کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ریاست میں اپنی حکومت بچانے کے لیے بی جے پی نے ہیمنت بسو شرما کو میدان میں اتارا ہے اور ان کے ساتھ میگھالیہ کے وزیراعلی اور نیشنل پیپلز پارٹی 'این پی پی' رہنما کونارڈ سنگما بھ موجود ہے، دونوں رہنما اتوار کی شب میں ہی منی پور کے دارالحکومت امپھال پہنچ گئے تھے۔
دونوں رہنما منی پور کی این پی پی یونٹ اور بی جے پی رہنماؤں کے درمیان پیدا ہوئی خلیج کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ منی پور میں بی جے پی سے چند امور پر اختلاف ہونے کی وجہ سے این پی پی کے چار اراکین اسمبلی نے وزیراعلی بیرین سنگھ کی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی تھی جس کے وجہ سے ریاست میں بی جے پی حکومت خطرے میں پڑگئی اور کانگریس نے بھی اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاست کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنی حکومت قائم کرنے کی کوشش کرنے لگی۔
اس تعلق سے کونارڈ سنگما کا کہنا ہے کہ یہاں مسلۂ صرف بی جے پی کا نہیں ہے بلکہ ان کی پارٹی کے اندر پیدا ہوا انتشار بھی ایک بڑی پریشانی ہے، انھیں اس بات کی امید ہے وہ اور ہیمنت بسو شرما اس مسلئے کو حل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
کہا جارہا ہے کہ شرما اور سنگما نے اراکین اسمبلی اور پارٹی کے اعلی عہدیداران کے ساتھ کئی میٹنگ کی ہیں، ساتھ ہی وہ این پی پی کے اراکین اسمبلی کو منانے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔
سنگما نے بی جے پی سے اپنی حمایت واپس لینے والے اراکین اسمبلی کو کانگریس کے ساتھ حکومت بنانے کے فیصلے پر از سر نو غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |