English   /   Kannada   /   Nawayathi

سورج گرہن ختم، ہندستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نظرآیا

share with us

نئی دہلی:21جون2020(فکروخبر/ذرائع)2020کا پہلا سورج گرہن اتوا ر کو دن میں دو بجکر دس منٹ پر ختم ہوگیا اور اسے ہندستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا۔ ہندستان کے شمالی حصوں میں اتوار کی صبح تقریباً دس بجکر 25منٹ پر سورج گرہن کا فلکیاتی واقعہ شروع ہوا تھا۔
اس دوران آسمان میں سورج ایک چمتکی انگوٹھی کی طرح نظرآیا۔ اس گرہن کادرمیانی حصہ 12:10کے آس پاس تھا۔ اس میں سورج فائر رنگ/چودامنی کے طورپر نظر آیا۔
سورج گرہن افریقہ، ایشیا اور یوروپ کے کچھ حصوں میں نظر آیا اور دلچسپ بات یہ رہی کہ گرہن کا پیک ہندستان کے شمالی حصہ میں نظر آیا جو دن میں 12:08بجے بہت زیادہ رہا۔ ا س سے پہلے سورج گرہن 26دسمبر 2019کو جنوبی ہندستان سے اور جزوی گرہن کے طورپر ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا تھا۔ اگلا سورج گرہن ہندستان میں اگلی دہائی میں نظر آئے گا جو مئی 2031کو ہوگا جبکہ 20مارچ 2034کو مکمل سورج گرہن نظر آئے گا۔
حکومت ہند کے شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ایک خودمختار ادارے، آریا بھٹہ آبزرویشنل سائنس اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آرآئی ای ایس یا ایریج) ، نے اس سورج گرہن کے سوشل میڈیا پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا تھا۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا