English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم مودی کے بیان پرپی ایم او کی صفائی پر اپوزیشن حملہ آور ، کہا حقیقیت کو چھپانے کی ناکام کوشش

share with us

نئی دہلی:21جون2020(فکروخبر/ذرائع)دفتر وزیر اعظم کی طرف سے وزیر اعظم کے کل جماعتی اجلاس کے دوران دئے گئے بیان پر وضاحت پیش کرنے کے بعد کانگریس نے پلٹوار کیا ہے۔ کانگریس رہنما رندیپ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو راج دھرم پر عمل کرنا چاہئے تھا اور پی ایم او کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے وہ حقیقت کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان ہوئے پُر تشدد جھڑپ پر 19 جون کو ہونے والے کُل جماعتی اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دئے گئے بیان پر کانگریس نے سوال کھڑے کئے ہیں، جس پر دفتر وزیر اعظم (پی ایم او) کی طرف سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان کی غلط تشریح کی گئی اور ان کے تبصروں پر غیر ضروری تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے۔

کانگریس رہنما سرجے والا نے ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا، ’’سب سے پہلے وزیر اعظم اور حکومت کو وادی گلوان پر اپنا موقف واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا وادی گلوان ہندوستانی خطہ نہیں ہے؟ حکومت وادی گلوان پر چین کے دعوے کو پُر زور طریقہ سے خارج کیوں نہیں کر رہی؟ سرجے والا نے سوال کیا ’’اگر وادی گلوان میں چینی فوجی موجود ہیں تو کیا یہ درندازی نہیں ہے؟ پینگ کانگ تسو علاقہ میں چینی درندازی پر حکومت خاموش کیوں ہے۔

سرجے والا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے حالیہ بیانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا، ’’ہم وزیر اعظم سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سنجیدگی سے راج دھرم پر عمل کریں اور قومی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کے دفاع کے چیلنج کا مقابلہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا