English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈٰیزل کی قیمتوں میں لگی آگ ، 15ویں دن بھی بڑھی قیمتیں

share with us

نئی دہلی:21جون2020(فکروخبر/ذرائع) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ لگاتار 15 ویں روز بھی جاری رہا اور ڈیزل کی قیمت میں تیز اضافے کی وجہ سے ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں فرق صرف ایک روپے سے بھی کم کا رہ گیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہوگئی، جو یکم نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے اضافے کے ساتھ یہ ایندھن ریکارڈ فی لیٹر 78.27 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک میں 7 جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں دہلی میں پٹرول 7.97 روپے یعنی 11.18 فیصد اور ڈیزل میں 8.88 روپے یعنی 12.80 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافہ کے ساتھ 80.95 روپے، ممبئی میں 34 پیسے اضافہ کے ساتھ 86.04 روپے اور چنئی میں 31 پیسے اضافے کے ساتھ 82.58 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 54 پیسے اضافہ سے کولکاتہ میں 73.61 روپے، ممبئی میں 58 پیسے، 76.69 روپے اور چنئی میں 51 پیسے اضافے سے 75.80 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں

شہر ----------- پٹرول ------------- ڈیزل

دہلی ------------ 79.23 (+0.35) ------- 78.27 (+0.60)

کولکتہ --------- 80.95 (+0.33) ------- 73.61 (+0.54)

ممبئی ------------- 86.04 (+0.34) ------- 76.69 (+0.58)

چنئی ------------ 82.58 (+0.31) ------- 75.80 (+0.51)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا