English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی حکومت کے خلاف کانگریس کی ’پول کھولو‘ مہم

share with us

لکھنؤ:21جون2020(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش کی یوگی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے 22جون سے ریاست گیر 'پول کھولو' مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے گزشتہ روز کہا کہ بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں 69 ہزار ٹیچروں کی تقرری اور محکمہ مویشی پروری میں گھپلے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس اس کی حقیقت سے عوام الناس کو روبرو کرانے کے لئے 'پول کھولو' مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ہر ایک ضلع اور بلاک میں بڑے پیمانے پر پرچہ تقسیم، پوسٹروغیرہ کے ذریعہ ریاست میں ہونے والی بدعنوانیوں کو عوام کے سامنے لایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ 22جون سے شروع ہونے والے اس مہم کے پہلے دن ہر ضلع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ ریاست کے گورنر کو گھپلوں اور بدعنوانی کے سیاق میں میمورنڈم دیا جائےگا۔

کووڈ وبا کی وجہ سے ہر ایک ضلع کے صدر کو ضرور گائیڈ لائن پر ہر حالت میں عمل کرنے اور کروانے کے ساتھ ساتھ مہم میں شرکت کو یقینی بنانے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت 25جون کو ہر ضلع میں 'اجتماعی اپواس'(روزہ)کا پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان جاکر یوگی حکومت کی مبینہ بدعنوانیوں کا پردہ فاش کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا