English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال کی قومی اسمبلی میں نیا سیاسی نقشہ منظور

share with us

:18 جون2020(فکروخبر/ذرائع)ایوان بالا میں 57 ووٹ بل کی حمایت میں جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالے گئے۔ اس طرح متفقہ طور پر بل کی منظوری کے بعد صدر کے دستخط ہوں گے اور یہ باضابطہ قانونی شکل اختیار کر لے گا۔

نیپال کی قومی اسمبلی میں ایوان بالا نے جمعرات کے روز اپنے جدید سیاسی نقشے سے متعلق بل کو منظوری دے دی ہے، اس نقشے میں بھارتی سرزمین کے کچھ علاقے شامل ہیں۔ اس اقدام سے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع میں اضافہ ہو گیا ہے۔

نقشے میں بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں واقع تین علاقوں مثلا لمپیا دُھرا، لِیپولیکھ اور کالا پانی کو شامل کیا گیا ہے۔گذشتہ سنیچر کو نیپال کی ایوان نمائندگان نے اس بل کو منظوری دے کر ایوان بالا کے لیے ریفر کر دیا تھا۔ بالآخر جمعرات کو ایوان بالا نے بھی منظور دے دی۔

ایوان بالا میں 57 ووٹ بل کی حمایت میں جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالے گئے۔ اس طرح متفقہ طور پر بل کی منظوری کے بعد صدر کے دستخط ہوں گے اور یہ باضابطہ قانونی شکل اختیار کر لے گا۔

گذشتہ ہفتے بھارت نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی حقائق اور شواہد کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور اس نئے نقشے کو ماننے سے انکار کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا