:اور ہر طرح کے
گذشتہ پچیس سال سے کرناٹک کے ساحلی علاقے کو ممبئی س ... غزہ قتل عام : اب امریکہ بھی دباؤکا شکار ! ... غزہ میں جنگ بندی کب ؟ قطر کا بڑا بیان سامنے آگیا ... زخمی فلسطینی کو گاڑی سے باندھ کرگھمانے کی ویڈٰیو ... مایاوتی نے آکاش آنند کو دوبارہ اپنا جانشین مقرر ... پیپر لیک تنازع کے بعد مرکزی حکومت نے این ٹی اے کے ڈ ... مغربی بنگال: بنگلہ دیش کی عسکریت پسند تنظیم سے روا ... گرمی کا قہر : مئی سے اب تک دہلی کی سڑکوں سے 789 نامعل ...

:18 جون2020(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مجلس اتحاد المسملین کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھارت اور چین کے مابین ہوئے تصادم میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر سوالیہ لہجے میں کہا کہ ان فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے۔
گزشتہ روز لداخ کی گلوان وادی میں بھارتی اور چینی افواج کے مابین تصادم ہوا تھا جس میں ایک کرنل سمیت 20 بھارتی جوان ہلاک ہوئے تھے، اس کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول اور ہر شخص چین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔
اس دوران اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کو عوام کے روبرو آکر یہ بات واضح کرنی چاہیے کہ بھارتی حکومت نے چین کے خلاف ابھی تک کیا کاروائی کی ہے اور چین بھارتی کی کتنی زمین پر قبضہ کر چکا ہے۔اسد اویسی نے کہا کہ 'وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیراعظم کو جواب دینا چاہیے کہ آخر 20 بھارتی فوجی جوانوں کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'اپریل ماہ سے ہی سرحد پر بھارتی اور چینی فوج کے مابین حالات خراب چل رہے ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی عوام کو یہی دلاسہ دے رہے ہیں کہ سرحد پر سب کچھ ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوان وادی میں بھارتی اور چینی افواج کے تصادم ہوا تھا جس میں 20 فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |