:اور ہر طرح کے
لوک سبھا اجلاس سے قبل وزیراعظم کی اپوزیشن پر تنقی ... گذشتہ پچیس سال سے کرناٹک کے ساحلی علاقے کو ممبئی س ... غزہ قتل عام : اب امریکہ بھی دباؤکا شکار ! ... غزہ میں جنگ بندی کب ؟ قطر کا بڑا بیان سامنے آگیا ... زخمی فلسطینی کو گاڑی سے باندھ کرگھمانے کی ویڈٰیو ... مایاوتی نے آکاش آنند کو دوبارہ اپنا جانشین مقرر ... پیپر لیک تنازع کے بعد مرکزی حکومت نے این ٹی اے کے ڈ ... مغربی بنگال: بنگلہ دیش کی عسکریت پسند تنظیم سے روا ...
:اور ہر طرح کے
لوک سبھا اجلاس سے قبل وزیراعظم کی اپوزیشن پر تنقی ... گذشتہ پچیس سال سے کرناٹک کے ساحلی علاقے کو ممبئی س ... غزہ قتل عام : اب امریکہ بھی دباؤکا شکار ! ... غزہ میں جنگ بندی کب ؟ قطر کا بڑا بیان سامنے آگیا ... زخمی فلسطینی کو گاڑی سے باندھ کرگھمانے کی ویڈٰیو ... مایاوتی نے آکاش آنند کو دوبارہ اپنا جانشین مقرر ... پیپر لیک تنازع کے بعد مرکزی حکومت نے این ٹی اے کے ڈ ... مغربی بنگال: بنگلہ دیش کی عسکریت پسند تنظیم سے روا ...
:18 جون2020(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان اور چین نے کل اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان جھڑپوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو ذمہ داری سے سنبھالتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کے واسطے 6 جون کو سینئر کمانڈروں کے درمیان ہونے والی بات چیت سے قائم رضامندی کو مکمل ایمانداری کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہئے۔
دونوں ممالک نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی فریق کو یکطرفہ طور پر ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھانا چاہئے جس سے موجودہ حالت میں کوئي تبدیلی ہو۔
وزیر خارجہ ایس جیےشنکر نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں چینی فوج نے لائن آف ایکچول کنٹرول کو پار کرکے ہندوستانی علاقے میں سوچی سمجھی اور پہلے سے منصوبہ بند پرتشدد کارروائی کی، جو براہ راست تشدد اور اموات کے لیے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چینی فوج کو لائن آف ایکچول کنٹرول کا احترام کرنا چاہئے اور یکطرفہ طور پر کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہئے۔
ڈاکٹر جیےشنکر نے 15 جون کو وادی گلوان میں ہونے والی پرتشدد جھڑپ پر مسٹر وانگ یی کو حکومت ہند کا سخت احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ 6 جون کو سینئر فوجی کمانڈروں کی میٹنگ میں فوجی دستوں کے مابین کشیدگی کو کم کرنے کا اتفاق رائے ہوا تھا ، اس کے نفاذ کے سلسلے میں علاقائی کمانڈر گزشتہ ہفتے تک لگاتار میٹنگ کرتے رہے تھے۔ اس میں پیشرفت ہوئی لیکن چینی فریق وادی گلوان میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے پار ہندوستان کی طرف ایک ڈھانچہ بنانا چاہتا تھا جو تنازعہ کا باعث بنا۔ اس پر ، چینی فوج نے سوچی سمجھی اور پہلے سے منصوبہ بند کارروائی کی جو تشدد اور اموات کا براہ راست ذمہ دار ٹھہری۔ اس سے زمینی حقیقت کو تبدیل کرنے کا ارادہ ظاہر ہوتا ہے جس سے موجودہ کیفیت کو تبدیل نہ کرنے کے تمام معاہدوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اس واقعہ سے ہمارے دوطرفہ تعلقات پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ وقت کی ضرورت یہ ہے کہ چینی فریق اپنے اقدامات کے بارے میں ایک بار پھر سوچے اور اسے درست کرنے کی کوشش کرے۔ دونوں طرف کی افواج کو تمام باہمی معاہدوں اور پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور لائن آف ایکچول کنٹرول کا سختی سے احترام کرنا چاہئے اور اسے تبدیل کرنے کے لئے یکطرفہ طور پر کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہئے۔
چینی وزیر خارجہ نے واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فریق نے لائن آف ایکچول کنٹرول کو پارکرکے چینی دستے پر حملہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان اس واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کرے اور قصوروار فوجی افسران کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فریق کو چینی فریق کی طاقت کو کم نہیں سمجھناچاہئے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ چین اور ہندوستان دونوں ایک ارب سے زیادہ آبادی کے ساتھ تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک ہیں اور یہ ہماری تاریخی مشن ہے کہ اپنی ترقی اور احیائے نو کی رفتارکو تیز کریں۔ اس مقصد کے لئے، باہمی احترام اور باہمی تعاون ہی صحیح راستہ ہے جو دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات میں ہے۔
بات چیت کے اختتام پر دونوں کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پوری صورتحال کو بہت سنجیدگی سے نمٹایا جانا چاہئے اور دونوں فریقوں کو 6 جون کو ہونے والے معاہدے کو پوری ایمانداری کے ساتھ نافذ کرنا چاہئے۔ کسی بھی فریق کو ایسا کچھ بھی نہیں کرنا چاہئے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |