English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کے 11ہزار سے زائد نئے کیسز ، 325 افراد کی موت ، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ

share with us

نئی دہلی:15 جون2020(فکروخبر/ذرائع) ملک میں کورونا وائرس کےمعاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کےسب سے زیادہ 11،502 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران 325 مزید افراد کی موت ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 3،32،424 ہوگئی ہے۔ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 9520 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،53،106 فعال واقعات ہیں جبکہ اس وبا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1،69،798 ہے۔

ملک میں اس وبا سے مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 3390 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 120 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 1،07،958 ہوگئی ہے ۔ اس جان لیوا وائرس سے 3950 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس دوران ریاست میں 1632 افراد صحت مند ہوچکے ہیں ۔ اس بیماری سے صحت مند افراد کی کل تعداد 50،978 ہوگئی ہے۔

کورونا سے متاثر تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 44،661 پر پہنچ گئی ہے جبکہ 435 افراد اپنی جان گنواچکے ہیں اور 24،547 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے راجدھانی دہلی کی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے اورملک میں کورونا وائرس سے متاثر دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 41،182 ہے جن میں 1327 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 15،823مریض صحتیاب ہوکر اسپتالوں سے جاچکے ہیں۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کوویڈ 19 کے اثرات کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن اموات کے معاملے میں ریاست مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 23،544 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1477 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔وہیں 16،325 افراد اس مرض سے بازیاب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 13،615 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ اب تک یہاں399 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 8268 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے یہاں 12،694 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 292 لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اور 9566 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے آج مدھیہ پردیش سے آگے نکل گیا۔ ریاست میں 11،087 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جہاں 475 افراد ہلاک اور 5060 لوگ اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 10،802 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 459 افرادکی موت ہوئی ہے جبکہ 7677 مریض بازیاب ہوچکے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں 7000 اور آندھرا پردیش میں 6163 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 86 اور 84 ہے۔مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5041 ہوگئی ہے یہاں59 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ہریانہ میں 88 ، پنجاب میں 67 ، بہار میں 39 ، اتراکھنڈ میں 24 ، کیرالہ میں 19 ، اڈیشہ میں 11 ، آسام ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں آٹھ۔ آٹھ، ہماچل پردیش میں سات ، چنڈی گڑھ اور پڈوچیری میں پانچ ۔پانچ، تریپورہ ، لداخ اور میگھالیہ میں اس بیماری سے ایک ۔ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا