English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال معاملہ : بی جے پی سینئر رہنما کی مودی حکومت پر نکتہ چینی ،خارجہ پالیسی بدلنے کی دی صلاح

share with us

:14 جون2020(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی رہنما نے ٹویٹ کر حکومت کی خارجہ پالیسی بدلنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے نیپال اور بھارت کے مابین جاری سرحدی تنازعہ پر حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔

سبرامنیم سوامی کا ٹویٹ

سوامی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ کون سی چیز ہے جس نے نیپال کو بھارت سے تعلقات توڑنے پر مجبور کیا ہے؟

سبرامنیم سوامی نے ٹویٹ کیا کہ 'بھارتی علاقوں کے بارے میں نیپال کس طرح سوچ سکتا ہے؟ اس کے جذبات کو اتنا تکلیف کیوں پہنچی کہ وہ ہندوستان سے تعلقات توڑنا چاہتا ہے؟ کیا یہ ہماری ناکامی نہیں ہے؟ خارجہ پالیسی کو دوبارہ سے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔'

واضح ہو کہ بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی قبل میں بھی مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نیپال کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے ہفتہ کے روز ملک کے نئے نقشے پر پیش کردہ ترمیمی بل کو منظوری دیدی تھی اور اس نقشے میں تین بھارتی علاقوں لپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کو نیپال کی سرزمین کا حصہ دکھایا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا