English   /   Kannada   /   Nawayathi

واشنگٹن سے کشمیری صحافی مسرت زہرا کوصحافتی ایوارڈ ،لیکن کشمیر انتظامیہ نے یو اے پی اے کے تحت درج کیا ہے کیس

share with us

:13 جون2020(فکروخبر/ذرائع)انٹرنیشنل وومینز میڈیا فاؤنڈیشن نے  کشمیر سے تعلق رکھنے والی مسرت زہرا کو سن 2020 کے 'آنیا نیڈرینگ ہاؤس جرات‘ فوٹوجرنلزم ایوارڈ کی فاتح قرار دیا۔

ایوارڈ منتخب کرنے والی جیوری نے مسرت زہرا کے کام اور ان کے 'احساس فکر‘ کی تعریف بھی کی۔ سری نگر سے تعلق رکھنے والی زہرا تصاویر کے ذریعے بھارت کے زیر انتظام متنازعہ علاقے کے باسیوں کی روز مرہ زندگیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ ایوارڈ جرمن خاتون فوٹو جرنلسٹ آنیا نیڈرینگ کے نام سے منسوب ہے، جنہیں سن 2014 میں افغانستان میں قتل کر دیا گیا تھا۔ خاتون صحافیوں کی یہ عالمی تنظیم سن 1990 سے آزادی صحافت اور خاص طور پر جرات مند خاتون صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرم ہے۔ سالانہ ایوارڈ جیتنے والی خواتین کو ایوارڈ کے علاوہ بیس ہزار ڈالر بھی دیے جاتے ہیں۔

ادارے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الیزا لیز مونیوز کا کہنا تھا، ''حکومتی دھمکیوں کے باعث دنیا بھر میں بے تحاشا کمیونیٹیز شدید خطرات، نقصان اور سینسرشپ کا سامنا کر رہی ہیں اور دنیا بھر میں آزادی صحافت زوال پذیر ہے۔ ایسے وقتوں میں آنیا کی میراث ہمیں یاد دلاتی ہے کہ شہ سرخیوں کے پیچھے موجود کمیونیٹیز ہی سول اور سماجی مظالم کا حقیقی ہدف ہیں۔‘‘

مسرت زہرا کی تصاویر  کشمیر میں بسنے والے لوگوں کو روز مرہ زندگیوں میں درپیش مشکلات کی جھلک پیش کرتی ہیں۔ کشمیر میں  بسنے والے شہریوں کو لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ کی بندش جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے

ادارے کے بیان میں بتایا گیا کہ زہرا کا شمار ان چند خواتین میں ہوتا ہے جو کشمیر میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں اور انہیں اپنی رپورٹنگ کے باعث اکثر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

مسرت زہرا جو بحیثیت فری لانسر کام کرتی ہیں، کے خلاف رواں برس اپریل میں جموں وکشمیر پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر 'اینٹی نیشنل پوسٹس اور تصویریں' اپ لوڈ کرنے کے الزام میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون اور تعزیرات ہند کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس کو ابھی تک واپس نہیں لیا گیا ہے۔

ایوارڈ ملنے کے بعد مسرت زہرا نے اپنے بیان میں کہا، ''یہ ایوارڈ ظاہر کرتا ہے کہ چھوٹے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مجھ جیسے  صحافیوں کے کام کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا