:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

نئی دہلی:04 جون2020(فکروخبر/ذرائع) شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف شاہین باغ میں خواتین کے دوبارہ دھرنے پر بیٹھنے کے امکان کے پیش نظر علاقے میں کثیر تعداد میں پولس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کھلنے کے پہلے مرحلے میں ہی شاہین باغ میں بدھ کے روز سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج دوبارہ شروع ہونے کی اطلاع ملنے پر دہلی پولس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
شاہین باغ میں جس سڑک پر لاک ڈاؤن سے پہلے 100 دنوں تک خواتین کا دھرنا چلا تھا، وہاں پولس کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے اور علاقے میں ہرطرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن 5.0 کے دوران قانون و انتظام کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طورپر شاہین باغ کے ساتھ ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ اور سکھ دیووہار میٹرو اسٹیشن کے آس پاس بھی پولس دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آف پولس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور انہیں کسی بھی علاقے میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دینے کو کہا گیاہے۔ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان 23 اور 26 فروری کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد فساد ہوا تھا، جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 200 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |