English   /   Kannada   /   Nawayathi

خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے درمیان مودی حکومت نے پٹرول پر 10 روپئے اور ڈیزل پر 13 روپئے ایکسائ ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا

share with us

: 06مئی 2020 (فکروخبر/ذرائع)مودی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، اس کا اطلاق پورے ملک میں بدھ سے نافذ العمل ہوگا۔ حالانکہ اس سے قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔حالانکہ دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ قیمت میں اضافہ جذب کیا جائے گا، جس سے پمپ پر ایندھن کی ریٹیل قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے نے عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ اٹھایا ہے۔

اس ماہ بینچ مارک برینٹ خام تیل گر کر18.10 امریکی ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے، جو کہ 1999 کے بعد سب سے کم ہے۔

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس نے تیل کے طلب کو کم کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا